چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور اب بھی ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنا ہے گھڑی چور نے پریس کانفرنس کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں،ہرگزنہیں۔
