اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں توخیبر پختونخوا، پنجاب، جی بی اور آزاد کشمیر کی اسمبلیاں توڑ دیں۔
پاکستان میں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، عمران خان
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں، دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، لیڈرز رات کے وقت لاہور بھاگ جاتے ہیں تاکہ کوئی رابطہ کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہو رہا ہے جسے سلو مارچ کہا جا سکتا ہے، ارشد شریف کے قتل کو لانگ مارچ سے جوڑا گیا ہے، پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی، میرے ارشد شریف کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب بھی سی پیک اور چین کی بات آتی ہے تو پی ٹی آئی لانگ مارچ شروع کرتی ہے، ماضی میں پی ٹی آئی دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کو دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا تھا، عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور بھارت عمران خان کی تعریفیں کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ، خاتون رپورٹر شہید
انہوں نے کہا کہ اس فسادی مارچ سے عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، عمران خان الیکشن چاہتے ہیں توخیبر پختونخوا، پنجاب، جی بی اور آزاد کشمیر کی اسمبلیاں توڑ دیں، عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں اور دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، آج سوات کے لوگ امن کیلئے باہر نکلے ہیں، آج خیبر پختونخوا کے لوگ امن چاہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے الیکشن کمیشن کے سامنے گولیاں چلائیں، عمران خان خود کہہ رہا ہے کہ میں تو ڈمی تھا، اختیارات نہیں تھے۔
عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیشکش کی تھی، وزیر اعظم
پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ توشہ خانہ میں تحفہ میں ملی گھڑ ی بھی آپ نے بیچ دی، سیلاب متاثرین کے نام پر ملنے والی رقم لانگ مارچ پر خرچ کر دی ہے۔
