پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قافلہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہے، ہم لوگ مونس الہی کی قیادت میں عمران خان کے لانگ مارچ میں جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام لوگ بھی لانگ مارچ کا حصہ بنیں تاکہ اس ملک کا جو دیوالیہ نکل چکا ہے اس کو بچایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چودھری پرویز الہیٰ اور عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔
کیا “صبح کا بھولا” شام کو گھر واپس آ گیا؟
! تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کا لانگ مارچ کے حوالے سے دلچسپ ویڈیو بیان#LongMarch pic.twitter.com/IJSGDLCzIR— HUM News (@humnewspakistan) October 28, 2022
