سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے آج عمران خان کوجلسےمیں کہا ہےکہ آر کرو یا پار، اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو، جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔
آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے، حکومت نےاپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔
چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس(Face)اوردستانے پہنےہوئےہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہےانصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہےشریف خاندان کےکنفرم کیسزمیں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 13, 2022
انہوں نے لکھا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس چہرے اوردستانے پہنےہوئے ہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔ بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہےانصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔
پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہےشریف خاندان کےکنفرم کیسزمیں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملے گا۔
