چلاس: گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چلاس کے علاقے بونرداس میں گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں خاتون سمیت 8 بچے شامل ہیں۔ گھر میں فراز نامی شخص رہائش پزیر تھا جس کی بیوی، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک
ملبے تلے دبے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تاہم چھت گرنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔
