وزیراعظم شہباز شریف نے 35 کروڑ روپے کے سرکاری تحائف حکومت کو جمع کرا دیئے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحائف میں خلیجی ممالک سے ملنے والی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں جن کی قیمت ستائیس کروڑ روپے ہے۔ گھڑیاں وزیراعظم ہاوس میں آویزاں کی جائیں گی۔
لاہورہائی کورٹ کا سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کا حکم
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ تحائف وزیراعظم ہاؤس میں عوام کو دکھانے کے لیے مستقل نمائش میں پیش کیے جائیں۔ ان کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا جائے۔
توشہ خانہ میں موجود قیمتی تحائف سرکاری و آرمی افسران کو بیچنے کا فیصلہ
