سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ایک جھونکے کی مہمان ہے،ایک جھونکا آیا تو یہ حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فضل الرحمان، زرداری،نوازشریف اور شہباز کی اصلیت جان چکے ہیں،ان لوگوں نے قومی خزانے کے 1100 ارب روپے کی ڈکیتی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اقتدار میں آئے اور سب سے پہلے نیب قانون کو تبدیل کیا،یہ لوگ عوامی کی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔
چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال اور بدنیتی ہے، شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت 2 ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے، پیپلزپارٹی عملاً ختم ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان 8 ستمبر کو ملتان آ رہے ہیں،ملتان بابر چوک فاطمہ جناح ٹاؤن میں عمران خان کا جلسہ ہو گا۔
