اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی ملازمین کو تین ماہ کا اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ اعزازیہ گریڈ ایک سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کو دیا جائے گا، اس کا اعلان خصوصی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیہ بنیادی تنخواہ کے مساوی ہوگا اوراس کا اطلاق وفاق کے تمام سرکاری ملازمین پرہوگا۔

اعزازیے کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے جاری کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو ہر سال اعزازیہ دینا 20 سال پرانی روایت ہے۔
