پنجاب میں 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شکست پر ق لیگ کے رہنما مونس الہی کا ردعمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی شکست، پاکستان کی جیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان اب آگے بڑھے گا، انشاءاللہ!
ن لیگ کی شکست، پاکستان کی جیت۔ آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان اب آگے بڑھے گا، انشاءاللہ! #ByElection2022
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 17, 2022
