پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی امیدواروں کو تمام حلقوں میں ورکرز کنونشنز کرانے اور ان کی سپورٹ کرنے کیلئے9 سے زائد جلسے پلان کرنے کی ہدایت کر دی۔
نیوٹرلز کو کہا تھا، سازش کے تحت حکومت کو گرایا گیا تو سنبھالا نہیں جائے گا: عمران خان
اس کے علاوہ انہوں نے لاہور کی تنظیم کو بالخصوص علیم خان کے حلقے میں ورکرز کنونشن رکھنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ورکر کنونشنز اور جلسوں میں شریک ہو کر عوام کو متحرک کروں گا۔
