لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بجلی کی بچت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع وزیر اعلیٰ آفس کے مطابق پنجاب میں بجلی بچت پلان پر 20 جون سے عملدرآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
20 جون سے بڑے شہروں میں مارکیٹیں صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک کھلیں گی اور بجلی بچت پلان کے احکامات پر پہلے مرحلے میں لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں عملدرآمد شروع ہو گا۔
لاہور سمیت بڑے شہروں میں ییر سے رات 9 بجے بازار بند ہو جائیں گے تاہم فارمیسی اور پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ
اس سے قبل پنجاب میں بجلی بچت پلان کے حوالے سے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت کی گئی تھی اور آئندہ ہفتے سے پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹس بھی جلد بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ جولائی، اگست کے لیے ہو گی اور پھر مزید فیصلہ ہو گا۔ چیمبر اور فیڈریشن نے حکومت کا ساتھ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے کہا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں اور بچت پلان پر عمل سے بجلی، پیٹرول بچے گا۔
