پی ٹی آئی رہنماوں نے وفاقی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ۔ نئے انتخابات کا وقت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ۔ سمجھ رکھنے والے طبقات مسلط حکومت کی معاشی پالیسی پر انگشت بدنداں ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قدر میں آج کے اضافے نے مارکیٹ کا بجٹ پر ردعمل دیا ہے، تمام طبقات جو سمجھ رکھتے ہیں اس مسلط حکومت کی طفلانہ معاشی پالیسیوں پر انگشت بدنداں ہیں،ان حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے دونوں اداروں کی لیڈرشپ ملک کو کنارے پر بیٹھ کر ڈوبتا نہ دیکھے حل کی طرف بڑھیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 13, 2022
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے، ذمہ داروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل سے کہنا چاہتا ہوں بازار جھوٹ نہیں بولتے۔ اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ۔
Miftah Sahib, the markets don’t lie. Stock and currency market -ve response indicates they have rejected your budget. Inflation of 24% which will increase further because of power and gas tariffs, continue to bedevil the common man who has been crushed. Time for fresh elections
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) June 13, 2022
ان کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ مہنگائی عام آدمی کو بدستور پریشان کیے جا رہی ہے ،نئے انتخابات کا وقت ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا شاندار بجٹ پیش کیا گیا۔عوام ناراض، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی۔
کیا شاندار بجٹ پیش کیا ہے… عوام ناراض، سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی، اور امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ IMF بھی خوش نہیں…. تو پھر کینڈی بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ اس بجٹ سے ہے کون خوش؟؟؟.#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 13, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ای ایف اب بھی خوش نہیں۔پھرکینڈی بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ بجٹ سے کون خوش ہے؟
