مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات کو جواز بناکر سیاست چمکانا غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دینا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کل سیاست اور فوج موضوع بحث بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہیے یا نہیں،سیاست کا ڈکشنری میں مطلب اصلاح احوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کا مطلب سیاسی، معاشی اور سماجی حالات درست کرنا ہے، ملکی سلامتی اور بقا کیلئے حکومت اور فوج میں تعاون لازم ہے، فوج اور حکومت باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد ملک دشمن قوتوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں،حکومت ملکی سلامتی اور بقا کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے،ضرورت پڑے تو سیکیورٹی ایجنسیز ،افواج پاکستان کو اپنی مدد کیلئے طلب کرے۔
آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات: ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام مالی و دیگر وسائل بروے کار لائے، حکومت معاملات سلجھانے میں ناکام ہوئی تو ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
