اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں آج ریاست اور آئین پاکستان کو چیلنج کیا گیا، قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستانی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔
برآمدات میں کراچی کے حصے کو دگنا کر سکتے ہیں: بلاول سے ملاقات میں تاجر برادری کا دعویٰ
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر ، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے، عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے، عمران نیازی آج کے دور کا میر جعفر اور میر صادق ہے، پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کو بھی سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا، پاکستان کے 22کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں ہیں، عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے، عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
قبل ازیں لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے واضح کیا تھا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آئینی طورپر اگست 2023 تک حکومت کی مدت ہے۔
ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایا جائے، نومبر سے متعلق تبدیلوں کا سوال ابھی قبل از وقت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہماری تو ابھی مدت تین ہفتے کی ہے، ہم نے عام آدمی کو ریلیف دیا، ان کو نیب سیاسی گٹھ جوڑ اور دن رات گالیوں سے فرصت نہیں تھی۔
انہوں ںے کہا تھا کہ یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھرمیں مہنگائی زوروں پر ہے، ہم نے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، ہم پر آئی ایم ایف کا بہت زیادہ پریشر ہے، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔
شہباز شریف ڈرامے بند کرو، وزیر داخلہ قاتل ہے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے، انسان جوابدہ ہے: عمران خان
ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم انتقامی کارروائی نہیں کریں گے لیکن قانون اپنا راستہ اپنائے گا، اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں مگر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہے، ہم انصاف اور قانون کے داعی ہیں۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ آج آپ کے ساتھ عدالتوں کے باہر ملاقات ہو رہی ہے، آپ تمام رپورٹرز بڑے اچھے طریقے سے پیش آئے، آپ برے وقت کے ساتھی ہیں، اچھے وقت میں سب ساتھ ہوتے ہیں۔
الزام لگانیوالا عمران نیازی چور ہے، سازش والے بیانیے میں بھی ناکامی ہو گی: مریم اورنگزیب
ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں شکر گزار ہوں آپ نے میری بہت ہمت باندھی، کڑے وقت میں آپ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہے، جیل میں موبائل کی سہولت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ باہمی مشاورت سےاصلاحات لے کر آئیں گے، منشیات کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں، گزشتہ حکومت کا اینٹی نارکوٹکس محکمہ سیاسی افراد پرمقدمات بنانے میں مصروف رہا۔
ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ شکر کریں انہوں نے کھانے پینے پر ٹیکس نہیں لگایا، تیل اورپیٹرول کی قیمتیں ساڑھے تین سال یاد نہ رہیں۔
آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے جسے میں جانتا ہوں، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ سلمان شہبازپرکرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو سیاست سے استعفیٰ دے دوں گا۔
میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ اتحادی پارٹیاں الیکشن کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گی، پی ٹی آئی مارچ کا کوئی جواز نہیں، مارچ کا کیا جواز ہے؟ ہم نے کون سا دھاندلی زدہ الیکشن لڑا ہے؟ عوام کو ریلیف دلوانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا تھا کہ 2014 کے دھرنے میں پاکستان کو شدید نقصان پہنچا تھا، حکومت دھرنے کو ڈیل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں: رانا ثنا اللہ
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر کے پی حکومت عوام کو ریلیف دیتی ہے تو ٹھیک، نہیں تو وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دے گی، حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ساری مہنگائی پچھلی حکومت کی ہے۔
میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیداکرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا، خونی لانگ مارچ کی کیا ضرورت ہے؟ 2014 کا دھرنا سب کے سامنے ہے، معیشت کو نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے رمضان میں پورے پنجاب میں سستا آٹا فراہم کیا، کے پی حکومت آٹے پر سبسڈی نہیں دیتی تو وفاق اورپنجاب کردار ادا کرے گا، کل غیر ملکی افراد کی سیکیورٹی سے متعلق میٹنگ بلا رہے ہیں۔
اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دوں گا، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ روس سے کوئی معاہدہ ہوا ہے تو سامنے لے آئیں، مجھے روس کے ساتھ معاہدے کا کچھ نہیں پتہ، ایسا کوئی پیپر سامنے نہیں آیا، عمران خان ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں۔
