اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
قبائلی اضلاع کے عوام کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔
انہوں ںے واضح طور پر کہا ہے کہ سابق حکومت کی غفلت سے پیدا تکلیف سے شہریوں کوبچانے کی کوشش کریں، تیل و گیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔
میاں شہباز شریف نے کہا ہے عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی، اس وقت تک نہ میں چین سے نہیں بیٹھوں گا اور نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں اضافی بجلی کی وافر مقدار فراہم کی تھی لیکن عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا۔
نیپرا کا ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس
وزیراعظم نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، عمران نے ہمارے سستی اور تیز بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کیے اور مہنگی و کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کیے گئے، اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100 ارب کی شکل میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا 6 ارب میں ایل این جی کا ایک جہاز مل رہا تھا لیکن اب ایل این جی جہاز قوم کو 20 ارب میں پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد میں 8 بار بجلی گئی، باقی ملک کا کیا حال ہو گا؟چیئرمین نیپرا سے ان کی بیوی کا شکوہ
میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا، توانائی کے شعبے کو تباہ کر کے معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔
