وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع نہ ہونے پر سپریم کورٹ کھل گئی، چیف جسٹس سمیت تمام ججز عدالت پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق عدم اعتماد سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کرنے والے دیگر ججز بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اہم ملکی شخصیات سے شئیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر، چیرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے غیر ملکی خط شیئر کیا جائے گا۔
کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا، فواد چودھری
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
