لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کی تاریخ اور نام تبدیل کر دیا ہے۔ لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ اہم اجلاس میں کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عزت کی، فوج کے کسی کام سے انکار نہیں کیا، شہباز شریف
ہم نیوز کے مطابق پہلے لانگ مارچ 24 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور سے روانہ ہونا تھا لیکن اب ن لیگ کا لانگ مارچ 26 مارچ کو روانہ ہوگا۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو ماڈل ٹاون لاہور میں واقع ن لیگ کے سیکریٹریٹ سے روانہ ہو گا۔
عمران خان نوازشریف کیخلاف 65 روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ کر سکے،مریم نواز
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہم نیوز نے بتایا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کا نام مہنگائی مکاؤ مارچ رکھ دیا ہے۔ ن لیگ نے اس حوالے سے پلان بھی جاری کردیا تھا۔
ہم نیوز نے بتایا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ پلان کے تحت مہنگائی مکاؤ مارچ ماڈل ٹاؤن لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔
صدارتی ریفرنس بینچ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفظات کا اظہار کر دیا
جاری کردہ پلان کے تحت ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکا نے راستے میں 18 مختلف مقامات پر پڑاؤ ڈالنا تھا۔
