وفاقی وزیر آبی وسائل و مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی پرواز بی اے 260 پر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے تھے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ نجی دورے پر لندن آئے ہیں۔
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا تاثر غلط ہے، مونس الٰہی
چند روز قبل چودھری مونس الٰہی نے اپنے بیان میں کہا تگا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا تاثر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بات چیت اور مشاورت جاری ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی فیصلہ ہو چکا ہے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کا مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک بات چیت کے بعد کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے مجھے ٹیلی فون کیا جس میں ہم نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ میں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم اپنے وعدوں کے پابند ہیں اوران کا مکمل احترام کریں گے۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی نے اسپیکر سے بات چیت میں واضح طور پر کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
