قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے بطور کپتان نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم نے بطور کپتان سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔ وہ 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن نے چوتھی اننگز میں جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
بابراعظم ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی
یاد رہے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے شراکت کا نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔
دونوں بیٹرز نے چوتھی اننگز میں 500 سے زائد گیندیں کھیلیں، جو چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ عبداللہ شفیق اور بابراعظم کے درمیان دوسو اٹھائیس رنز کی شراکت پٹ کمنز نے ختم کی۔
