راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ چوروں، منافقوں اور لٹیروں کو شکست دے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خواتین کے لیے کالجز بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوروں، منافقوں اور لٹیروں سے نہ گھبرائیں، اللہ چوروں، منافقوں اور لٹیروں کو شکست دے گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ نے وزیر اعظم کو عزت دی ہے اور عمران خان کو اللہ آگے بھی عزت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا،وزیراعظم
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ متحدہ کرپٹ اپوزیشن مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ کرپٹ نظام کو عمران خان نے نکیل ڈالی لیکن نظام کی تبدیلی نااہلوں سے برداشت نہیں ہو رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ نظام اور فائدہ لینے والوں کی کوئی جگہ نہیں جبکہ ملک لوٹنے والا نااہل ملک سے فرار ہے۔
