حکومت نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اے ایس ایف کی تنخواہوں میں اضافے کی منظور ی دی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022سے ہو گا۔
وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سے 19 اسکیل تک کے ملازمین کو 15 فیصد الاونس دیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبو ں کو بھی ملازمین کیلئے الاونس کا اعلان کرنے کی سفارش کی گئی۔
