وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،کہیں نہیں جارہے،اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کیا جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کرنے کےلیے ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں اورفلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔
وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پرسخت اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے،مادر پدر آزادی خطرناک ہے اوراس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔
