پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کیلئے پرجوش ہیں۔
آسٹریلوی آل راونڈر جیمز فالکنر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان معیاری کرکٹ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے۔ مہمان ٹیم پاکستانی شائقین کے سامنے کھیل کر خوب لطف اندوز ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کا امتحان ہوگا۔ یہاں کی پچز بھی آسٹریلیا سے مختلف ہوں گی۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت ضروری ہے۔ آسٹریلیا آخری مرتبہ 24 سال قبل پاکستان آئی تھی میں 17 سال کا تھا۔
.@bendunk51 and @JamesFaulkner44 say Australia will enjoy playing in Pakistan pic.twitter.com/hutpYi6wWS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 6, 2022
آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوں گے۔ یہاں کرکٹ سے بے حد محبت کرنے والے مداح ہیں۔
خیال رہے کہ دو دن قبل کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے
