راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کےعلاقے کیچ میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پنجگور، نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک،7جوان شہید
ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے بلگاتر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دو دہشت گرد پنجگور حملے میں مطلوب تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو دوران آپریشن گھیرے میں لیا
اس دوران ہونے والی شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں میں کمانڈر سمیر عرف بہار شامل ہے۔
بلوچستان میں فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ،2 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر فیلان بلوچ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
مارے جانے والے دہشت گرد پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر کیے جانے والے حملوں میں ملوث تھے۔
بلوچستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ, 10 جوان شہید, ایک دہشتگرد ہلاک
ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ دوران آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
