اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا ایم کیوایم سے ملنے کا مطلب پیپلزپارٹی سے خیرنہیں ملی۔
حکومت سندھ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے، مولانا فضل الرحمان
ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
براہ راست بلدیاتی الیکشن زیادہ قابل عمل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
آج فضل الرحمن صاحب کا MQM کے پاس جانے کا مطلب ہے کہ فضل صاحب کو پیپلز پارٹی سے خیر نہیں ملی۔ PDM ٹوٹ چکی۔فضل صاحب اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں
انہیں یاد رہے جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔فضل صاحب تو ہر جگہ سے رجیکٹ ہو چکے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 4, 2022
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں۔
اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا حکومت میں شیئر ہے، عامر خان
شہبازگل نے کہا کہ انہیں یاد رہے کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔
بل پاس کرانے میں تعاون کا شکریہ، آپ کا استعفیٰ دینا بنتاہے: شہبازگل
ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کہا کہ فضل صاحب! تو ہر جگہ سے مسترد ہو چکے ہیں۔
