اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جعلی رپورٹ بھیجنے سے پہلے نوازشریف کو خود بھی احساس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے نہیں لگتا کہ یہ اصلی ڈاکٹر ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں واضح ہوجائے گا کہ ڈاکٹر اصلی ہے یا جعلی؟
نواز شریف ذہنی دباو کا شکار،ڈاکٹرز نے سفر سے روک دیا، رپورٹ عدالت میں جمع
ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اورعدالت کو شریف فیملی کے وکلا نے مطمئن کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں گھوم پھر رہے ہیں، صحتمند نظرآتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بارکونسل سیاسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار کا کام یہ نہیں کہ کسی پارٹی کے حق میں درخواست دائر کرے۔
نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف بیمارنہیں ، سیاسی حکمت عملی کے تحت باہرہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نوازسزا یافتہ ہیں۔
نواز شریف آیا نہ پیسے: وزیراعظم کی شہزاد اکبر سے یہی ناراضگی تھی، شیخ رشید
ہم نیوز کے پروگرام میں میزبان اور سینئر صحافی مہر بخاری کے استفسار پر وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اسٹے آرڈر پر باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کافی حد تک ایکسپوز ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ریکوریز زیادہ کی ہیں۔
