پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔
پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، جہانگیر ترین
گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔ اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔
سیر بھی، گپ شپ بھی، جہانگیر ترین نے ارکان کو نتھیا گلی بلا لیا
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے۔
