پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔
ہم ٹی وی کے پروگرام پاکستان کا سوال میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہبازشریف کا آگے ہونا ممکن ہے، مریم نواز حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ دکھائی نہیں دیتا۔
اعتراز احسن نے کہا کہ سیاست میں گولیاں نہیں چلتی، اسٹریٹجی اور پالیسی ہوتی ہے، شہبازشریف کو بچھڑا بنا کر آگے کردیا گیا ہے،ان کا لہجہ تبدیل کرکے فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ ہماری طرف سے یہ ہیں لیکن شکاری اوپر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین ہوں گی اور مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔
ثاقب نثار بتائیں کہ کس نے مجھے اور نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، مسلم لیگ ن کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہیں۔ شہبازشریف کو صرف لوری سنائی جا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آکر بیٹھنا پڑے گا اور مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر گری تو اپنے ہی وزن سے گرے گی، ن لیگ ایکسپوز ہوچکی ہے، شہبازشریف کو لیڈر شپ کردار نہیں دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے اندر بھی لیڈرشپ کی لڑائی واضح ہے۔
