وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تین روپے والی دوا سات روپے کی ہونے سے قیامت نہیں آ گئی۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قیمتیں نہ بڑھائیں تو ادویات کی قلت پیدا ہوگی ، صحت کارڈ سے مسئلہ ہی نہیں رہا، ادویات اورعلاج مفت ہے ۔
فواد چودھری نے سستے پیٹرول کیلئے عوام کو دعاؤں کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک پہنچیں، قیمتیں کم ہونے کی دعا کریں۔
بات چیت کے لیے تیار ہیں، سیاسی جماعتیں کمزور اور شخصیات مضبوط ہیں: فواد چودھری
