لاہور: پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا ہے کہ ہم کامران اکمل کو مینٹور بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے۔
پی ایس ایل 7 ڈرافٹ: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کا انتخاب کیا؟
ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 سے کامران اکمل کی دستبرداری کا اعلان سامنے آنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اکرام نے کہا کہ ہم نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ کامران اکمل کواتنے ہی پیسے ملنے تھے جتنے بڑی کیٹیگریز والے کھلاڑی کو ملنے تھے۔
پی ایس ایل 7: ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے دستبرداری کا اعلان کردیا
ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے واضح کیا کہ ہم کامران اکمل سے دوبارہ بات کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مان جائیں گے۔
