اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔
دودھ، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.37 فیصد، چکن کی قیمت میں 10.59 فیصد اور آلو کی قیمت میں 4.48 فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایل پی جی کی قیمت میں 2.96 فیصد، چینی کی قیمت میں 1.03 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.51 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔
عوام عمران خان کے ساتھ نہیں، وزیراعظم رہنے کا حق نہیں: بلاول
وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کے مطابق آٹے کی قیمت میں 0.46 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ انڈوں کی قیمت میں 0.26 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت نے دعویٰ کیا ہے کہ پیاز کی قیمت میں 31.99 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 25.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری مان گئے
واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، لہسن، دودھ اور دالوں سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
