پنجاب حکومت نے چینی کی قیمت کو نیچے لانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا ہے کہ شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کی ایکس مل قیمت 85 روپے ہو گی جب کہ صارف کو چینی 90 روپے کلو میں فروخت بنائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ چینی کے اسٹاکس کی مانیٹرنگ کیلئے تمام شوگر ملز میں سرکاری اہلکار تعینات کئے جائیں گے جن کا تعلق محکمہ ریونیو، خوراک اور پولیس سے ہے۔
چینی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ
ان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد شوگر ملز سے نکلنے والی سپلائز کو مانیٹر کرنا ہے۔ سرکاری اہلکار شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کا مکمل حساب رکھیں گے۔
