سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی،جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفت گوکرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت نیب آرڈیننس اپنے دفاع کے لیے لائی ہے اور یہ پہلے ہی سپریم کور ٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔
آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا موقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل۔
آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی 5 مسودے بنے تھے، انہیں علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے صورتحال سنھبالنے سے متعلق سوال پر آصف علی زرداری بولےکہ انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔
