پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر قومی کرکٹرز افسردہ ہو گئے۔
سیریز منسوخ ہونے پر کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، انور علی، عامر یامین اور دیگر کرکٹرز کا دکھ بھرے ٹوئٹ کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔ سیریز سے لاکھوں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ آنی تھی۔سیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں ،پاکستان زند ہ باد۔
Extremely disappointed on the abrupt postponement of the series, which could have brought the smiles back for millions of Pakistan Cricket Fans. I’ve full trust in the capabilities and credibility of our security agencies. They are our pride and always will be! Pakistan Zindabad!
— Babar Azam (@babarazam258) September 17, 2021
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک اور قابل فخر قوم ہے۔ سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ پوری قوم کے لئے افسوسناک ہے۔
Pakistan ?? is Safe & Proud nation. Postponing series is absolutely Sad news for whole Nation.
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 17, 2021
عامر یامین نے اپنے ٹوئٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ سیریز کا منسوخ ہونا مایوس کن خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان
انور علی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر دل افسردہ ہے۔یہ اچھا نہیں ہوا، آپ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
سیریز ملتوی کرنے کا یکطرفہ فیصلہ درست نہیں.
Heartbreaking ?This is not Fair Seriously you guys are having World Best Security and no Security Issues here in Pakistan this will a bit Harsh from your Side? @BLACKCAPS #PAKvNZ
— Anwar Ali Khan (@realanwarali48) September 17, 2021
سابق کرکٹرز نے بھی اپنے غصے اور غم کا اظہار کیا ہے شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کرکٹ کو مار ڈالا ہے۔
NZ just killed Pakistan cricket ??
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2021
شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام یقین دہانیوں کے باوجو سیکیورٹی رسک پر ٹور کو منسوخ کر دیا گیا انہوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ سمجھ سکتے ہیں کی اس فیصلے کے کیا اثرات ہوں گے؟
On a HOAX threat you have called-off the tour despite all assurances!! @BLACKCAPS do you understand the IMPACT of your decision?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 17, 2021
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہےکہ ان کے لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیریز منسوخ: وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ
مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
