اسلام آباد: پاکستانی مائیکرو فنانس کے بانی، بنگلہ دیش کی سائنسدان، فلپائنی ماہی گیر، فلپائن میں قائم این جی او کے بانی امریکی اسٹیون منسی اور انڈونیشیا میں دستاویزی فلم بنانے والی کمپنی نے ایشیا کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا ہے۔
امریکہ : پاکستانی نژاد خاتون نے 6 فٹ 3 انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے سماجی کارکن 64 سالہ محمد امجد ثاقب اپنی نوعیت کے پہلے بلاسود اور بغیر ضمانت کے مائیکرو فنانس پروگرام کے بانی ہیں جنہوں نے لاکھوں غریب خاندانوں کی مدد کی ہے۔ انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
پاکستانی ارشد ندیم بھارتی نیرج چوپڑا کیلئے خوش قسمت؟
فلپائن میں قائم ایوارڈ فاؤنڈیشن نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اپنے آغاز کے تقریباً دو دہائیوں کے بعد اخوت پاکستان کا سب سے بڑا مائیکرو فنانس ادارہ بن گیا ہے جس نے 900 ملین ڈالرز کے برابر رقم تقسیم کی اور تقریباً 100 فیصد قرض کی ادائیگی کی شرح بھی قائم رکھی ہے۔
پاکستانی امجد ثاقب عبادت گاہوں اور مستحق افراد کی بھرپور مدد بھی کرتے ہیں اور اس طرح بھائی چارے و اخوت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی فردوسی قادری ریمن میگسیسے ایوارڈ حاصل کرنے والے پانچ افراد میں سے ایک ہیں۔ 70 سالہ فرودسی قادری کو سائنس کے شعبے اور ویکسین کی تیاری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔
بالی وڈ کا بڑا اداکار پاکستانی اداکارہ صاحبہ کا دیور

یہ ایوارڈ ایک فلپائنی صدر کے نام پر جاری کیا گیا ہے جو ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ رواں سال ایوارڈ کی یہ تقریب آن لائن منعقد کی گئی۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں قائم ایوارڈ فاؤنڈیشن نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اسہال کی بیماریوں کی تحقیق کے بین الاقوامی مرکز میں کام کرتے ہوئے فردوسی قادری نے ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے لڑنے کے لیے زیادہ سستی ویکسین بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔
ریمن میگسیسے ایوارڈ 1957 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ غریب ممالک میں ترقیاتی شعبے میں کام کرنے والے افراد اور گروپس کو کی عزت و توقیر کی جا سکے۔
سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
فلپائن کے ایک 53 سالہ ماہی گیر رابرٹو بیلن کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے جزیرے مینڈاناؤ میں مرنے والی ماہی گیری کی صنعت کو زندہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوارڈ فاؤنڈیشن کا فلپائنی ماہی گیر کے حوالے سے کہنا ہے کہ جہاں مایوسیوں کا ڈیرہ تھا وہاں اب مینگروز کا جنگل ہے جس کی وجہ سے سمندری و زمین زندگیاں صحتمند و توانا ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں قائم این جی او کمیونٹی اور فیملی سروسز انٹرنیشنل کے بانی امریکی اسٹیون منسی کو بھی پناہ گزینوں اور قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کرنے اور ایشیا میں سابق کمسن فوجیوں کو اسکول واپس لانے کی بنیاد پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
اسی طرح انڈونیشیا کی دستاویزی فلمیں بنانے والی کمپنی واچ ڈاک جو انسانی حقوق ، سماجی انصاف اور ماحولیات پر کام کرتی ہے نے ایک آزاد میڈیا تنظیم کے لیے انتہائی اصولی جدوجہد کی، اس بنیاد پر اسے ایوارڈ دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
