انڈونشین نوجوان کی منگیتر سے شادی کے دورام محبوبہ نے بھی فلمی انٹری مار کر اسی وقت دوسری شادی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
انڈونیشین اخبار کے مطابق سینٹرل لومبوک ریجنسی کے علاقے کے کوریک اکبر کی 2016 سے یوانیتا نامی خاتون سے دوستی تھی جس کے بارے میں گھر والے لاعلم تھے۔
لڑکے کے گھر والوں نے اکبر کا رشتہ کہیں اور کر کے شادی کی تاریخ بھی پکی کر دی۔
جس کے بعد لڑکے کی منگیتر نے اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کر کے اپنے ہونے والے دلہے کو بھی ٹیگ کر دیا۔ ٹیگ کرنے سے یہ خبراکبر کی محبوبہ تک پہنچ گئی لیکن وہ خاموشی سے شادی کے دن کا انتظار کرنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، انڈونیشیا میں دو ہفتے کے دوران 114 ڈاکٹرز ہلاک
نکاح والے دن یوانیتا شادی کی تقریب میں دلہن بن کر پہنچ گئی اور کہا کہ وہ اتنا پرانا رشتہ ختم کرنے نہیں دے گی اور آج ہی اکبر سے شادی کرے گی۔
بگرٹی صوتحال کو دیکھتے ہوئے دلہے کی منگیتر نے اسے دوسری شادی کی اجازت دے دی۔ نکاح میں دونوں بیویوں کے لیے 17 لاکھ 50 ہزار انڈونیشی روپیا (تقریباً 20 ہزار پاکستانی روپے) بطور حق مہر مختص کیا گیا ہے۔
تاہم اکبر نے دیگر نوجوانوں کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ساتھ دو بیویوں کو سنبھالنا آسان نہیں، زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو ایک ہی شادی کریں۔
