اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔ اسلام آباد ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت والا تیسرا ایئرپورٹ بن گیا ہے
نجی لیبارٹریز کو ائیرپورٹ پرکاونٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 2پروازوں کے ذریعے جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا: اکثر بچوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
ائیر پورٹ مینجر کے مطابق اسلام آباد سے دبئی اور ابو ظہبی جانے والے343 مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے
حکام کا کہنا ہے کہ ریپڈ پی سی آڑ ٹیسٹ کے لیے مسافروں کو 5گھنٹہ قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا: ڈیلٹا کے خلاف ویکسینز زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں، تحقیقی رپورٹ
اس سے پہلے پشاور اور سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کراچی اور لاہورسمیت ملک کے بیشتر ائیر پورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت تاحال دستیاب نہیں ہے۔
