لاہور: ایلیٹ فورس سے مشابہ وردی پہن کر ڈبل کیبن میں گھومنے والے7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی صدر نے ہم نیوز کو بتایا کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گاڑی سمیت پکڑا ہے۔گرفتار ملزمان میں شہزاد، احسان، ابراہیم، ندیم، طفیل، عرفان اور طارق مسیح شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 3 جدید 223 بور گنز، 3 عدد ایس ایم جی، میگزین اور بھاری تعداد میں زندہ روند برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کےخلاف اسلحہ کی نمائش اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کل 3 مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پروٹوکول، کلاشنکوف اور کالے ڈالوں میں اسلحہ لہرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
