ٹوکیو اولمپکس میں ورلڈ چیمپئن بیلجیئم نے مینز ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ بیلجیئم نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دی۔
بیلجیئم نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم نے بھارت کو 5-2 سے عبرتناک شکست دی تھی۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جرمنی کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا 17 سال بعد ان کھیلوں کے فائنل میں پہنچا تھا۔
