حکومت نے قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی شرط رکھ دی۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پہلے نوازشریف کو واپس وطن لائیں پھر ای سی ایل سے نام نکالنے پر غور کریں گے۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
خیال رہے کہ تین ماہ قبل مئی میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد حسین چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) می ڈال دیا گیا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ اس ضمن میں متعلقہ ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
