مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے لیگی رہنما عطا تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ علی پور چھٹہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عطااللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی بتایا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے مطابق ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے قانون کے مطابق عطا تارڑ کو حراست میں لیا ہے۔
