وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں اپنا کردار نبھانے کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعظم اسی سلسلے میں افغان صدر سے ملاقات پر راضی ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ بعض افغان عہدیداروں کے نفرت انگیز بیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ بدقسمتی سے ان افراد کو ہمارے افغان بہن بھائیوں پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔
Afghanistan is being embarrassed daily due to these idiotic statements. Afghans should rest assured that everyone can see through the nefarious agenda of these spoilers. We will not let a handful of venomous minds affect Pakistan’s support to ALL Afghans for peace and stability.
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) July 22, 2021
مزید پڑھیں: غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں زندگی کیسی ہو گی؟
معید یوسف نے کہا کہ یہ بیانات افغان حکومت کی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے دیئے جا رہے ہیں۔ احمقانہ بیانات سے افغانستان کو روز شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہ۔ افغان شہری ان افراد کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے چند نفرت انگیز کردار پاکستان کوافغانستان میں امن کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔
