اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے، حماد اظہر
ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پورے ملک می اس وقت بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق سخت گرمی اور شدید حبس کی کیفیت میں جب کہ بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے تو ہونے والے شارٹ فال کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ پورے ملک میں ایک مرتبہ پھر لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
شہری علاقوں میں 6 سے 8 اور دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ابھی چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ کسی بھی جگہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کی وجہ سے تعطل آتا ہے کیونکہ وہ ناقص ہے۔
