انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے گروپ اسٹیجز کا اعلان کر دیا ہے۔
گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان گروپ ٹو میں شامل ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے دبئی اور عمان منتقل کر دیا گیا ہے۔
? Some mouth-watering match-ups in the Super 12 stage of the ICC Men’s #T20WorldCup 2021 ?
Which clash are you most looking forward to?
? https://t.co/Z87ksC0dPk pic.twitter.com/7aLdpZYMtJ
— T20 World Cup (@T20WorldCup) July 16, 2021
آئی سی سی شیڈول کے مطابق پہلے راونڈ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ چار ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گے جو آٹھ پہلے کوالیفائی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔
پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں چار چار کے دو گروپس میں شامل ہوں گی اور 12 میچز کھیلیں گی۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
سوپر 12 کے روانڈ میں کل 30 میچز کھیلے جائیں گے۔ چھ ٹیموں پر مشتمل دو گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔
