بالی ووڈ کی معروف جوڑی کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرینہ کپور کے ایک فین پیج سے جہہ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
دوسری تصویر میں کرینہ کپور اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کو کتاب پڑھا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ چند روز قبل کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جہہ‘ رکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کے والد راندھیر کپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔
کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی جھلک د کھا دی
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بچے کا نام تمام خاندان والوں کی مشاورت سے رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے کا مطلب ہوتا ہے نیلی آنکھوں والا پرندہ جب کہ پارسی زبان میں اس کا مطلب ہے قریب لانے والا ۔
