اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے۔
پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے، شیخ رشید احمد
ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیکھتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خدمت کرتے ہیں اور ملک سے غربت ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آپ کو بھی ماں کی دعا ہے اورمجھے بھی ماں کی دعا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ملک کو آگے لے کرجائیں گے۔
آزاد کشمیر میں حکومت تحریک انصاف بنائے گی، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد شہر کو بھی مثالی بنائیں گے۔
