پنجاب مراد راس نے صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ٹرانسجنڈرز کو تعلیم دیں گے، دوسرے مرحلے میں ان کو روزگار دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیچرز ٹریننگ کے لئے مائیکرو سافٹ سے 5 لاکھ لائسنسز لئے ہیں ،اس میں مزید بہتری آئے گی۔
ٹرانسجینڈرز کے لیے علیحدہ سکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے. کل سے ملتان میں انکے لئے سکول کھولا جائے گا. اسکے بعد مختلف شہروں میں بھی انکے لئے سکول کھولے جائیں گے. ٹرانسجینڈرز کو تعلیم دے کر انکے لئے جابز کے لئے میکانزم بنا رہے ہیں pic.twitter.com/7MyLmMe8pG
— Murad Raas Updates (@MRaasUpdates) July 6, 2021
