چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول کراچی سے اسلام آباد جا رہے تھے ۔ اس دوران فنی خرابی کے باعث طیارے کو ملتان لینڈ کرایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں انہوں نے سوات جلسے میں شرکت کرنا تھی۔
بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سےکٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، شازیہ مری
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ امریکہ کے دورے کے لیے چند روز میں روانہ ہوں گے۔
گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات طے نہیں۔
