ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پہ قابو پانے کے لیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی دارالحکومت ڈھاکہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی ہے۔
برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صرف ڈھاکہ میں پھنسنے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ حکومتی اعلان کے تحت جمعرات یکم جولائی سے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا جب کہ محدود پیمانے کے لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر 28 جون سے ہو چکا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں اتوار کے دن 8 ہزار 3 سو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پیر کو 119 افراد نے عالمی وبا کی وجہ سے زندگیوں کی بازیاں ہاری ہیں۔
بنگلہ دیشی حکام نے کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کی بنیادی وجہ ڈیلٹا قسم کے کورونا کے پھیلاؤ کو قرار دیا ہے۔
کورونا کی بیٹا قسم کیخلاف ویکسین کا ٹرائل شروع
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی کابینہ کے سیکریٹری خوندکر انوارالاسلام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے جمعرات سے فوج تعینات ہو گی۔
