اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ زلفی بخاری سے متعلق بیان دینے سے پہلے بلاول اپنے دماغ کا تھوڑا استعمال کرتے لیکن انہوں ںے دماغ کا استعمال کرنے کے بجائے طوطے کی طرح افواہ پر تبصرہ شروع کردیا۔
زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل کی تردید کردی
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ غیرسنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنما افواہ کو عین عبادت سمجھ کر بول دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی نیٹ ورک سے اڑنے والی افواہ پر تبصرے شروع کر دیے جاتے ہیں۔
نواز شریف اپنے کئے کی سزا پا رائے ہیں، شہباز گل
ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایسا کوئی دورہ نہیں کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں زلفی بخاری کی طرف سے دوٹوک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس سے قبل 18 دسمبر 2020 کو بھی وزارت خارجہ نے اسی طرح کی غلط خبروں کو مسترد کیا تھا۔
عقلمند شخص پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہیں لے گا، فواد چوہدری
ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے القدس شریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے اور2 ریاستی حل پر زور دیا ہے۔
